ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے تھانہ سول لائن علاقے کے ہاشم پورہ میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے دیوی جاگرن کرنے کی اجازت نہ دیے جانے سے ناراض بی جے پی کے مقامی لیڈر دیپک شرما اور شہر اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے سابق امیدوار کمل دت شرما نے انسپکٹر سول لائن رمیش چند شرما سے بدسلوکی کی اور کہا کہ 'ہمیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے پولیس اجازت دے یا نہ دے ہم علاقے میں جاگرن کریں گے۔' BJP leader misbehaved with Inspector in Meerut
میرٹھ میں انسپکٹر سول لائن اور بی جے پی لیڈران کے ذریعے انسپکٹر کو دھمکانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران نے اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پورے معاملے کی تحقیقات کرنے کی بات کہی۔ افسران کے مطابق کسی بھی نئی روایت اور غیر قانونی طریقے سے کوئی پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے جس سے علاقے میں امن اور بھائی چارہ خراب ہونے کا خطرہ ہو۔