آپ کو بتا دیں کہ پہلا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب سنیچر کی رات بڑھانا کے ایم ایل اے امیش ملک کو ان کے موبائل فون کی وہاٹس ایپ کالنگ پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔
بھاجپا کے ایم ایل اے نے پولیس میں تحریر دی تھی کہ چند گھنٹے گزرنے کے بعد اتر پردیش حکومت میں وزیر مملکت کپل دیو اگروال کو بھی نامعلوم نمبر سے ان کے موبائل پر دھمکی ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
وہیں بڑھانا کے ایک صحافی کو بھی موبائل فون کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔
وہیں شہر کی رام پور کی رہائشی بی جے پی کے کارکن ارمان متل نے شہر تھانہ اسٹیشن میں یہ کہتے ہوئے سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے کہ اس کے موبائل فون پر ایک نامعلوم نمبر سے اسے اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
مسلسل تین روز سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو موبائل فون سے جان سے مارنے کی دھمکی کو لے کر مظفر نگر کی پولیس نے نامعلوم نمبر کو ٹریس کرنے کے لیے سرویلنس ٹیم کی مدد لی ہے۔
مزید پڑھیں: