ریاست اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Elections in Uttar Pradesh کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ پارٹی بدلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مرادآباد میں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر ابِھنِے چودھری نے بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑ کر راشٹریہ لوک دل میں شمولیت BJP Leader Abhinay Chaudhry joins RLD اختیار کر لی ہے۔
اس موقع پر راشٹریہ لوک دل Rashtriya Lok Dal in Moradabad کے کارکنان اور عہدے داروں نے ابھنے چودھری کا استقبال کیا۔ وہیں ابھنے چودھری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں چودہ سال بھارتیہ جنتا پارٹی میں رہا، اس پارٹی نے کبھی بھی کسانوں کی بھلائی کے لئے نہیں سوچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ راشٹریہ لوک دل کے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ نے ہمیشہ کسانوں کے فائدے کے لئے کام کیا اس لئے میں راشٹریہ لوک دل پارٹی میں شامل Rashtriya Lok Dal in Moradabad ہوا تاکہ کسانوں کے لئے کام کر سکوں۔
- یہ بھی پڑھیں: Public meeting of RLD Leader in Loni: لونی سے ممکنہ امیدوار یتندر کسانہ کی عوامی رابطہ مہم
وہیں سابق رکن اسمبلی اشفاق خاں نے ای ٹی وی بھارت کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسد الدین اویسی سے ریاستی انتخابات میں کوئی فرق نہیں پڑنے والا، اسد الدین اویسی کو اگر سیاست AIMIM In Uttar Pradesh کرنی ہے تو وہ حیدرآباد اور تلنگانہ میں سیاست کریں۔ یہاں کچھ فائدہ نہیں ہونے والا۔