ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav On Har Ghar Tiranga: ترنگا کو سیاسی ایجنڈا بنارہی بی جے پی، اکھلیش - بی جے پی میں پھوٹ ڈالو اور راج کرو کا ہنر

بی جے پی کی ترنگا مہم کے حوالے سے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ 'ترنگا مہم بی جے پی آزادی کے تحریک میں اپناکوئی کردار نہ ہونے کی شرم کو چھپانے کے لئے چلارہی ہے۔Akhilesh Yadav On Har Ghar Tiranga

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 10, 2022, 10:56 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(SP)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پی پر انگریزوں سے پھوٹ ڈالو اور راج کرو کا ہنر سیکھنے کا طنز کستے ہوئے کہا کہ سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی ترنگا کو بھلا کر ہندو۔مسلم پر آجائے گی۔Akhilesh Yadav On Har Ghar Tiranga

بی جے پی کی ترنگا مہم کے حوالے سے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ 'ترنگا مہم بی جے پی آزادی کے تحریک میں اپناکوئی کردار نہ ہونے کی شرم کو چھپانے کے لئے چلارہی ہے۔اس کی منشی مسئلے سے ذہن بانٹنے کی ہے۔ بی جے پی کی نظریاتی نتظیم آر ایس ایس نے کبھی نہ تو آزادی کی تحریک میں حصہ لیا اور نہ ہی ناگپور واقع اپنے ہیڈکوارٹر پر ہندوستان کا علم بلند کیا۔ ترنگا کو تو وہ صرف ان دنوں سیاسی ایجنڈا بنارہی ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ آزادی کے لئے جدوجہد کرنے اور قربانی دینے والوں نے آزاد ہندوستان کے بارے میں جو خواب دیکھے تھے ان کو بی جے پی حکومت نے نیست و نابود کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ہے۔ بی جے پی اقتدار میں آنے پر گاؤں۔ غریب کو نظرانداز کر کے اپنے سرمایہ دار دوستوں کا خزانہ بھرنے پر ہی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاغریب، مزدور، مڈل کلاس کی بی جے پی راج میں کوئی سنوائی نہیں ہے کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ کھیتی کسانی کے استعمال میں آنے والی اشیاء ،سبھی آلات، گھریلو استعمال کی سبھی چیزیں، بجلی، ڈیزل، گیس، پٹرول سب مہنگے ہیں۔ اکھلیش نے کہا کہ سماج وادیوں نے بہار میں بی جے پی کو سبق سکھانے کا کام کیا ہے۔ 9اگست کو'اگست کرانتی' کا آغاز ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nana Patole On Har Ghar Tiranga: بی جے پی کی ہر گھر ترنگا مہم کیلئے چین سے ترنگوں کی درآمد، نانا پٹولے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.