لکھنؤ: سماجو ادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے غرور میں مست بی جے پی عوام کے حقوق چھین رہی ہے۔
یادو نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ جمہوریت میں ووٹ کا حق عوام کا سب سے بڑا حق ہے۔ بی جے پی حکومت عوام کے سب سے اعلی حقوق بھی چھین کر تاناشاہی حکومت کا قیام کرنا چاہتی ہے۔ اس بار گھوسی کی عوام متحد ہوکر اپنے ووٹ کے حق سے جمہوریت مخالف بی جے پی کو شکست سے دوچار کر کے اس کا جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی گھوسی اسمبلی ضمنی الیکشن میں تانڈو کررہی ہے۔ پولیس۔انتظامیہ کو بی جے پی کارکنوں کی طرح استعمال کررہی ہے۔ بی جےپی حکومت کے اشارے پر پولیس۔انتظامیہ سماج وای پارٹی حامیوں اور کارکنوں کو فرضی طریقے سے گرفتار کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا اتحاد نے بی جے پی کو ہرانے کے لئے کسی کمر، اکھلیش
یادو نے کہا کہ گھوسی اسمبلی ضمنی الیکشن میں بی جے پی ووٹنگ سے قبل پولیس۔ انتظامیہ کے ذریعہ ووٹروں کو ڈرانے، دھمکانے کا کام کر کے سروس رولز کے خلاف کام کررہی ہے۔ انہوں نے ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے دباؤ میں نہ آئیں۔ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں۔ اس الیکشن میں سماج وادی پارٹی کی نیت نہیں بلکہ اصلی جیت عوام کی ہوگی۔
یواین آئی۔