ایس پی سربراہ نے جمعرات کےروز جاری اپنے بیان میں کہا کہ بی جے پی اقتدار میں کسان بدحال ہیں۔اس کی آواز گاڑیوں سے کچلی جارہی ہے۔ کسانوں سے بی جے پی حکومت نے جو وعدے کئے تھے سب جھوٹے ثابت ہوئے۔باوجود اس کے بی جے پی بڑے بڑے اشتہارات کی ہورڈنگس سے عوام کو گمراہ کرنے میں مشغول ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا بحران میں ریاست کو خوفناک بحران سے گزرنا پڑا، اموات کا سلسلہ نہیں رک رہا تھا۔لاشیں بھی ٹوکن سے جلانے کو لوگ مجبور تھے۔اسپتالوں میں دواؤں کی کمی سے مریض تڑپ رہے تھے۔آکسیجن کے لئے چاروں طرف ہنگامہ تھا۔انہوں نے دعوی کیا کہ اس کے لئے دکھ کا اظہار کرنے کے بجائے بی جے پی قیادت نے گھنٹی، تالی بجا کر خوشیاں منانے میں لگی رہی۔ کورونا اموات کا اتسو منا کر بی جے پی نے عوام کے زخموں پر کیا خوب مرہم لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اترپردیش: کانگریس کا لڑکیوں کو اسمارٹ فون اورالیکٹرک اسکوٹی دینے کا اعلان
انہوں نے مزید دعوی کیا کہ بی جے پی حکومت کے اب محض گنتی کے دن بچے ہیں۔پورے میعاد کار میں ایک بھی یونٹ کا پروڈکشن نہیں کیا پھر بھی جھوٹے دعوے کا اتسو منانے میں کوئی شرم نہیں ہے۔افتتاح کی ہوئی چیزوں کا افتتاح اور سنگ بنیا درکھی ہوئی چیزوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بی جے پی کا اتسو جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ بی جے پی کو جھوٹ اور فریب کی سیاست آتی ہے۔ اپنے پورے میعاد کارمیں اس نے مفاد عامہ کے لئے کچھ نہیں کیا۔اور لوگوں کے پریشانیوں میں اضافہ ہی ہوا ہے۔
یواین آئی