ETV Bharat / sports

کل 577 کھلاڑی، 641.5 کروڑ روپے اور 204 خالی سلاٹ، آئی پی ایل نیلامی کے بارے میں جانیے سب کچھ

انڈین پریمیئر لیگ 2025 کی میگا نیلامی 24 اور 25 نومبر کو جدہ، سعودی عرب میں ہوگی۔

IPL MEGA AUCTION 2025
آئی پی ایل نیلامی کے بارے میں جانیے سب کچھ (IANS Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

Updated : 3 hours ago

جدہ (سعودی عرب): انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میگا نیلامی کے لیے کل 1577 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی تھی۔ تاہم کھلاڑیوں کی تعداد گھٹ کر 577 رہ گئی ہے جس میں 367 بھارتی اور 210 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ 10 ٹیموں کے پاس کل 204 خالی جگہیں ہیں جن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے 70 جگہیں شامل ہیں۔

جدہ، سعودی عرب میں اتوار اور پیر 24 اور 25 نومبر 2024 کو ہونے والی آئندہ آئی پی ایل 2025 میگا نیلامی میں کل 577 کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی۔

نیلامی میں کون کون سے کھلاڑی شامل ہیں؟

نیلامی میں دو مارکی کھلاڑیوں کی فہرستیں ہیں، ہر ایک 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ایم۔1 میں رشبھ پنت، شریاس ایر، جوس بٹلر، ارشدیپ سنگھ، کگیسو ربادا اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

ایم۔2 میں کے ایل راہول، یوزویندر چہل، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ ملر، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈیوڈ ملر کو چھوڑ کر جنہوں نے اپنی بنیادی قیمت 1.5 کروڑ روپے رکھی ہے، ہر کسی کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے ہے۔

نیلامی کا کیا سیریل ہوگا:

نیلامی کا آغاز کھلاڑیوں کے دو سیٹوں سے ہوگا جس کے بعد دیگر سیٹ متعارف کرائے جائیں گے۔ سب سے پہلے، کیپڈ کھلاڑیوں کو متعارف کرایا جائے گا، جنہیں بلے بازوں، تیز گیند بازوں، وکٹ کیپرز، اسپنرز اور آل راؤنڈرز میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس کے بعد ان کیپڈ کھلاڑیوں کو متعارف کرایا جائے گا، جنہیں بھی اسی طرح تقسیم کیا گیا ہے۔ ان راؤنڈز کے بعد کیپڈ کھلاڑیوں کا ایک اور راؤنڈ ہوگا۔

تیز نیلامی کیسے کام کرے گی؟

نیلامی کی فہرست میں 500 سے زائد کھلاڑی شامل ہیں، تاہم ٹیمیں سبھی کے لیے بولی نہیں لگائیں گی۔ تیز رفتار نیلامی کا مرحلہ 117ویں کھلاڑی سے شروع ہوگا۔ بی سی سی آئی نے تمام 10 فرنچائزز کو مطلع کیا ہے کہ اس راؤنڈ میں 117 سے 574 تک کے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔ 24 نومبر کو دو روزہ ایونٹ کی پہلی شام 10 بجے تک فرنچائزز کو اس پول سے مخصوص تعداد میں کھلاڑی نامزد کرنا ہوں گے۔ ایک بار جب ان کھلاڑیوں کی نیلامی ہو جائے گی، فرنچائزز کو غیر فروخت شدہ یا نیلام نہ ہونے والے کھلاڑیوں کے نام تیز رفتار بولی کے اضافی دور کے لیے جمع کرانے کا موقع ملے گا۔

تمام فرنچائزز کی طرف سے برقرار(رٹین) رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست

چنئی سپر کنگز:

رتوراج گائیکواڑ، متھیشا پاتھیرانا، شیوم دوبے، رویندر جڈیجہ، ایم ایس دھونی، بیس سلاٹ خالی۔

دہلی کیپٹلز:

اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ٹرسٹن اسٹبس، ابھیشیک پورل، اکیس سلاٹ خالی۔

گجرات ٹائٹنز:

راشد خان، شبھمن گل، سائی سدرشن، راہول تیوتیا، شاہ رخ خان، بیس سلاٹ خالی۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز:

رنکو سنگھ، ورون چکرورتی، سنیل نارائن، آندرے رسل، ہرشیت رانا، رمندیپ سنگھ، اٹھارہ سلاٹ خالی۔

لکھنؤ سپر جائنٹس:

نکولس پورن، روی بشنوئی، میانک یادو، محسن خان، آیوش بدونی، بیس سلاٹ خالی۔

ممبئی انڈینز:

جسپریت بمراہ، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، روہت شرما، تلک ورما، بیس سلاٹ خالی۔

پنجاب کنگس:

ششانک سنگھ، پربھسمرن سنگھ، تیئیس سلاٹ خالی۔

راجستھان رائلز:

سنجو سیمسن، یشسوی جیسوال، ریان پراگ، دھرو جریل، شمرن ہیٹمائر، سندیپ شرما، اٹھارہ سلاٹ خالی۔

رائل چیلنجرز بنگلور:

ویراٹ کوہلی، رجت پاٹیدار، یش دیال، بائیس سلاٹ خالی۔

سن رائزرز حیدرآباد:

پیٹ کمنز، ابھیشیک شرما، نتیش کمار ریڈی، ہینرک کلاسن، ٹریوس ہیڈ، بیس سلاٹ خالی۔

نوٹ: ہر ٹیم میں کم از کم 18 کھلاڑی اور زیادہ سے زیادہ 25 کھلاڑی ہونے چاہئیں۔

آر ٹی ایم کارڈ کے قوانین کیا کہتے ہیں؟

رائٹ ٹو میچ (آر ٹی ایم) کارڈز ٹیموں کو سب سے زیادہ بولی لگا کر ریلیز ہونے والے کھلاڑیوں کو واپس خریدنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس نیلامی میں سب سے زیادہ بولی لگانے والی ٹیم ایک بار پھر اپنی بولی بڑھا سکتی ہے، جس کے بعد آر ٹی ایم کارڈ رکھنے والی ٹیم کھلاڑی کو محفوظ بنانے کے لیے فائنل بولی سے میچ کر سکتی ہے۔

ہر ٹیم کے پاس کتنے آر ٹی ایم کارڈ ہیں؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور راجستھان رائلز (آر آر)، جن میں سے ہر ایک نے زیادہ سے زیادہ 6 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، کے پاس کوئی رائٹ ٹو میچ (آر ٹی ایم) کارڈ نہیں ہوگا۔ پنجاب کنگز کے پاس 4 آر ٹی ایم، رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے پاس 3 اور دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کے پاس 2 آر ٹی ایم ہیں۔ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے)، گجرات ٹائٹنز (جی ٹی)، لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) اور ممبئی انڈینز (ایم آئی) میں ہر ایک کے پاس 1 آر ٹی ایم ہے۔

آئی پی ایل کی نیلامی کا وقت کیا ہے؟

آئی پی ایل کی میگا نیلامی پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن کھیل ختم ہونے کے فوراً بعد دونوں دن مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے (3:30 بجے IST) پر شروع ہوگی۔ پہلا سیشن دوپہر 1 بجے سے 2:30 بجے (مقامی وقت) تک چلے گا، اس کے بعد 45 منٹ کا لنچ بریک ہوگا۔ دوپہر کے کھانے کے بعد، کارروائی دوپہر 3:15 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔

Last Updated : 3 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.