اسمبلی انتخابات 2022 Uttar Pradesh Legislative Assembly election کی تیاریوں اور حکمت عملی بنانے میں مصروف سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان پُر جوش ہیں۔’یوپی مانگے اکھلیش‘پیدال یاتر کے تحت سماجودای پارٹی کے سابق ریاستی وزیر فاروق حسین کی قیادت میں نکالی جارہی ہے۔
یہ یاترا ریاست کے مختلف شہروں اور اضلاع ہوتی ہوئی مراد آباد پہنچی۔جہاں سماجودای پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں نے اس کا استقبال کیا ۔
سابق ریاستی وزیر فاروق حسن نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ‘یو پی مانگے اکھلیش‘ پیدل یاترا نکالے جانے کا مقصد اکھلیش یادو کو دوبارہ اتر پردیش کا وزیر اعلی بنانا ہے۔ سال 2012 سے سال 2017 تک سماج وادی پارٹی نے جتنے کام کئے ہیں۔بی جے پی نے فیتہ کاٹ کر اس کا افتتاح کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Samajwadi Vijay Rath Yatra: سماج وادی وجے رتھ یاترا کا چھٹا مرحلہ آج سے جونپور میں
سماجوادی پارٹی یو جن سبھا مرادآباد مہا نگر صدر اکشے بھٹنا گر نے بی جے پی پر تنقید کی۔اور دوری کیا کہ سال 2022 میں اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنے گی ۔