مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی BJP نے اپنے سابقہ پانچ سالہ میعاد کار میں یوپی کی سیاست سے مجرمین کا خاطمہ کیا اور سیاست کو جرائم کی آمیزش سے پاک کیا ہے۔
انہوں نے کہا سماج وادی پارٹی Samajwadi Party ریاست میں نظم ونسق کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں پوچھتے ہیں۔'
اکھلیش کوئی چیز نہیں دیکھ سکتے کیونکہ وہ کالا عینک پہنتے ہیں۔جس کی آنکھوں کا کالا چشمہ ہو اسے ہر چیز سیاہ ہی نظر آتی ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں کرائم کو کم کیا ہے۔ ڈاکہ زنی کے واقعات میں 72 فیصدی، لوٹ کی واردات میں 62 فیصدی، قتل کے واقعات میں 31 فیصدی، اغوا میں 29 فیصدی اور ریپ کے واقعات میں 50 فیصدی کی کمی آئی ہے۔
امت شاہ نے کہا 'یوگی آدتیہ ناتھ نے مافیاؤں کے قبضے سے 2000کروڑ روپئے مالیت کی زمین آزاد کرائی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی ان زمینوں پر غریبوں کے لئے مکان بنا رہے ہیں۔ دین دیال اپادھیائے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بی جے پی غریبوں کی فلاح کے راستے پر گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Amit Shah on Employment: 'سرمایہ کاری آئے گی تو نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا'
انہوں نے کہا کہ اکھلیش کی طرح افراد کو عوام کی زندگی سے کوئی ناطہ نہیں ہے۔ بوا(مایاوتی) اور ببوا(اکھلیش) نے یوپی پر 20سالوں تک حکمرانی کیا ہے، لیکن انہیں عوام کی بیت الخلاء اور مکانات سے کوئی واسطہ نہیں تھا۔ صرف مودی اور یوگی حکومت نے غریبوں کی فکر کیا اور آج غریبوں کو پاس اپنا مکان ہے اور خواتین کو قضائے حاجت کے لئے باہر نہیں نکلنا پڑتا۔
یو این آئی