ETV Bharat / state

بی جے پی حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے: شیو پال سنگھ یادو

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 12:45 PM IST

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے بانی اور قومی صدر شیو پال سنگھ یادو نے جمعہ کو ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں، تاجروں اور عام آدمی کا استحصال کیا جارہا ہے۔

"ڈل جھیل میں ہاوس بوٹس کی منتقلی" پر اسٹیک ہولڈر اجلاس منعقد

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے بانی اور قومی صدر شیو پال سنگھ یادو نے جمعہ کو ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں، تاجروں اور عام آدمی کا استحصال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ حکمران حکومت کو شکست دینے کے لیے سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پی ایس پی (ایل) کے قومی صدر شیو پال سنگھ یادو نے جمعہ کو بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے جھوٹ اور فریب میں پھنسے لوگوں کو باہر لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت کسانوں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی یقینی طور پر آنے والے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرے گی۔

شیو پال یادو نے مزید کہا کہ کسانوں، تاجروں اور عام آدمی کا استحصال کیا جارہا ہے، اس لیے وہ بی جے پی حکومت کو شکست دینے کے لیے سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شیو پال نے کہا، "ایک بار اتحاد بننے کے بعد، ہم بھتیجے اکھلیش یادو سے سیٹوں کے لحاظ سے مساوی حقوق اور احترام حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔"

انہوں نے کہا کہ "آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریاست میں جو بھی حکومت بنے گی، پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کسی بھی قیمت پر موجود رہے گی۔ ''

شیو پال یادو نے کہا 'ریاست میں تبدیلی لانے کے لیے بی جے پی کے جھوٹ اور فریب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنے کے لیے متھرا سے پریورتن یاترا بھی شروع کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ 2017 کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے جو بھی وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں کیا گیا۔''

انہوں نے مزید کہا کہ "کاشتکاروں کو نہ تو کھاد ملے اور نہ ہی بیج وقت پر، نہ ہی انہیں آبپاشی کی بہتر سہولیات مل رہی ہیں۔ بجلی کے بلوں کے نام پر بھی کسانوں، تاجروں اور عام شہریوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔"

پی ایس پی (ایل) رہنما نے مزید کہا کہ جب وہ ریاست کے بجلی کے وزیر تھے تو بجلی 3 روپے فی یونٹ ملتی تھی لیکن اس حکومت میں بجلی 9 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ریاست کے لیے ان کے منصوبوں کے بارے میں پوچھے جانے پر شیو پال نے کہا، "اگر ہم ریاست میں اقتدار میں آتے ہیں، تو یقیناً ریاست کے ہر گھر کے نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کی کوشش کی جائے گی، یہی نہیں، بر روزگار گریجویٹ نوجوانوں کو خود روزگار کمانے کے لیے 5 لاکھ روپے دئے جائے گے۔ بی جے پی کے دور میں بڑھے ہوئے جرائم پر بھی قابو پایا جائے گا۔ جے پی کو 2022 میں حکومت بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔''

یادو نے مزید کہا کہ "یوگی حکومت کسانوں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ مودی حکومت کسان سمان ندھی دینے کی بات کرتی ہے لیکن حقیقت میں کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ جن ریاستوں کے لوگ پریشان ہیں وہ بی جے پی کو سبق سکھانے کے منتظر ہیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.