ETV Bharat / state

بارہ بنکی: بی جے پی حکومت پر ریزرویشن کو ختم کرنے کا الزام

سنویدھان سنرکشن سمیتی کے صدر آر کے چودھری نے بی جے پی حکومت پر ریزرویشن کو ختم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'جب سے بی جے پی حکومت میں آئی ہے، ریزرویشن کے خلاف مسلسل فیصلے لئے جا رہے ہیں۔'

بی جے پی حکومت بابا صاحب کے آئین کو قبول نہیں کرتی: آر کے چودھری

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 5:51 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی میں آج بھارتیہ سنویدھان سنرکشن سمیتی (بی ایس 4) کی جانب سے ریزرویشن کی حمایت میں پیدل مارچ نکالا۔

اس دوران مارچ کو روکنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کوششیں کی گئیں لیکن بی ایس 4 کے کارکنان نہیں مانے۔ اسی دوران پولیس اہلکاروں نے انہیں کلکٹریٹ سے پہلے ہی روک دیا۔

اطلاعات کے مطابق بی ایس 4 کے صدر اور سابق ریاستی وزیر آر کے چودھری کی قیادت میں جی آئی سی میدان سے کلکٹریٹ تک ریزرویشن کی حمایت میں مارچ نکالنا تھا اور وہاں ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کرنا تھا۔

ویڈیو

ریزرویشن مارچ جیسے ہی میدان سے نکلا پولیس انتظامیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن کارکنان نہیں مانے تاہم آخر میں پولیس نے انہیں تھوڑی دور جانے کے بعد روک لیا اور ایکسٹرا مجسٹریٹ پی سی وشکرما کو بلاکر ان کا میمورنڈم حاصل کیا۔

اس موقع پر بی ایس 4 کے صدر آر کے چودھری نے بی جے پی حکومت پر ریزرویشن کو ختم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب سے بی جے پی حکومت آئی ہے ریزرویشن کے خلاف مسلسل فیصلے لئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش میں اقلیتوں کو کانگریس سے جوڑنے کی کوشش

انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں ریزرویشن کے عہدے ختم ہو جائیں. ان تمام فیصلوں کی بنیاد سے ہمیں محصوص ہو رہا ہے کہ یہ حکومت بابا صاحب کے آئین کو نہیں مانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی ضمن میں آج بی ایس 4 کو سڑکوں پر اترنا پڑ رہا ہے۔مسلم ریزرویشن کی بھی حمایت کی اور کہا کہ وہ ریزرویشن کو بچانے کے لئے تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

واضح ہو کہ بی ایس 4 نے ریزرویشن بچاؤ مہم گزشتہ برس 20 فروری سے شروع کی تھی، جو اب ضلع میں پیدل مارچ کرکے اسے آگے بڑھانے کا کام کرے گی اور 26 جولائی کو لکھنؤ میں بڑا اجلاس کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.