ETV Bharat / state

Dadri Municipal Elections دادری بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی خواجہ سرا امیدوار - بی جے پی کے خواجہ سرا امیدوار

گریٹر نوئیڈا کے دادری بلدیاتی انتخابات میں خواجہ سرا توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ دادری کے وارڈ نمبر 20 سے راموتی خوجہ سرا بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وارڈ ممبر کا انتخاب لڑ رہے ہیں۔

دادری بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی خواجہ سرا امیدوار

author img

By

Published : May 11, 2023, 3:34 PM IST

دادری بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی خواجہ سرا امیدوار

گریٹر نوئیڈا/دادری: ریاست اترپردیس کے گریٹر نوئیڈا کے دادری میونسپلٹی سے مختلف پارٹیوں کے دعویدار مختلف وارڈوں سے اپنی اپنی جیت کے دعوے پیش کر رہے ہیں۔ اب تک آپ نے اکثر مرد و خواتین کو سیاست میں دیکھا ہوگا، لیکن اب خواجہ سرا بھی سیاست میں نظر آنے لگے ہیں۔ دادری کے وارڈ نمبر 20 سے راموتی خوجہ سرا بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وارڈ ممبر کا انتخاب لڑ رہے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ راموتی خواجہ سرا دادری میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 20 سے ممبر کے عہدے کی امیدوار ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے راموتی کی حمایت میں مسلم کمیونٹی کے لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ دادری قصبہ میں مختلف مقامات پر راموتی کنر کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ وہیں متعدد پروگراموں میں راموتی خواجہ سرا کو بطور مہمان خصوصی بلا کر ان کو اعزاز بھی دیا جا رہا ہے۔

راموتی کا تعلق قصبہ دادری سے ہے۔ راموتی کا کہنا ہے کہ بیشک وہ بی جے پی کے بینر تلے الیکشن لڑ رہی ہیں لیکن ان کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ یہ ان کی ترجیحات میں شامل ہیں اور بلا تفریق خدمت کے لیے پیش پیش رہیں گی۔ اگر عوام نے ہم پر بھروسہ کیا تو یقینا ہم ایک کامیاب وارڈ ممبر کے طور پر اپنی شناخت قائم کریں گے۔ کہا جاتا ہے کہ راموتی ہمیشہ سماجی خدمات میں پیش پیش رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: UP Local Bodies Elections یوپی کے خواجہ سرا کا بلدیاتی انتخابات میں ریزرویشن کا مطالبہ

راموتی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں اور سیاست میں آنے کا مقصد بھی ان کا یہی ہے کیونکہ وہ سیاست کرتے ہوئے لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں، لیکن اب دیکھنا یہ ہوگا کہ قصبہ دادری کے لوگ راموتی کو پسند کرتے ہیں یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.