ETV Bharat / state

بی جے پی کا ملک کے آئین پر یقین نہیں: کانگریس رہنما

اتر پردیش کانگریس کمیٹی پرانی زمین حاصل کرنے کے لئے مسلسل مسلم سماج میں بیداری مہم چلا رہی ہے تاکہ وہ اپنی کھوئی سیاسی زمین کو دوبارہ حاصل کر سکے۔ اسی ضمن میں لکھنؤ کے یاسین گنج محلے میں سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا عنوان 'آئین کی تمہید میں سماج وادی اور سیکولرازم رکھا گیا۔

بی جے پی کا ملک کے آئین پر یقین نہیں: کانگریس رہنما
بی جے پی کا ملک کے آئین پر یقین نہیں: کانگریس رہنما
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 10:59 PM IST

کانگریس رہنما انل یادو نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی رہنما راکیش سنہا نے ایوان میں ایک نجی بل پیش کیا ہے جس میں آئین پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا۔

بی جے پی کا ملک کے آئین پر یقین نہیں: کانگریس رہنما

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری کی حکومت میں مرلی منوہر جوشی نے بھی آئین میں نظر ثانی کی بات کہی تھی۔

سابق کابینہ وزیر نسیم الدین صدیقی
سابق کابینہ وزیر نسیم الدین صدیقی

انل یادو نے کہا کہ بی جے پی سرکار بھارت کے آئین پر یقین نہیں کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے لیڈران وقتاً فوقتاً ایسے بیانات جاری کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ر ایس ایس صدر موہن بھاگوت نے بھی گزشتہ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل آئین اور ریزرویشن پر نظر ثانی کی بات کہی تھی، حالانکہ کچھ دنوں بعد وہ اپنے بیان سے پلٹ گئے تھے۔

سابق کابینہ وزیر نسیم الدین صدیقی نے بی جے پی پر شاعرانہ انداز مین طنز کیا۔

بات غلط ہے غداروں نے لوٹ لیا

بھارت کو پہرے داروں نے لوٹ لیا

تھوڑا سا جو بھرم بچا تھا

اس کو بھی بی جے پی کی سرکاروں نے لوٹ لیا

سابق کابینہ وزیر نسیم الدین صدیقی
سابق کابینہ وزیر نسیم الدین صدیقی

نسیم الدین صدیقی نے میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ کسی بھی چینل پر 'سیکولرازم' پر بحث نہیں ہوتی بلکہ ہندو مسلم، مسجد مندر، لو جہاد، طلاق ثلاثہ اور دوسرے پر خوب بحث مباحثہ ہوتا ہے لیکن کبھی بھی روزگار، تعلیم، نوجوانوں کے مسائل، کسانوں کی پریشانیوں پر کوئی بات نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اسی لئے 'میں کبھی بھی کسی چینل پر نہیں جاتا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران سابق وزیر نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ ' بی جے پی کا یقین ملک کے آئین میں نہیں ہے۔ اسی لئے وہ آئین میں ترمیم کر کے 'سماج وادی اور سیکولرازم' لفظ کو ہٹانا چاہتی ہے۔'

سرکار کسانوں کے مسائل حل نہیں کرنا چاہتی جبکہ بڑی تعداد میں کسانوں کی موت ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی مسلم سماج سے مسلسل رابطہ قائم کر رہی ہے اور ملک کے حالات سے آگاہ کرا رہی ہے۔ حالانکہ نسیم الدین صدیقی نے اس پر زیادہ جانکاری نہیں دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.