ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav Slam BJP Govt بی جے پی کرتی ہے مذہب کے نام پر لڑانے کی سازش، اکھلیش یادو - مڈل کلاس کی فکر نہیں ہے

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں مہنگائی بے لگام ہوگئی ہے۔ عوام سے جھوٹے وعدے کر کے اقتدار میں آئی بی جے پی حکومت کو عوام الناس، غریبوں اور مڈل کلاس کی فکر نہیں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 9:29 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی سے دھیان ہٹانے کے لئے بی جے پی حکومت ذات۔مذہب کے مسئلے پر عوام کو لڑانے کی سازش کرتی ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں مہنگائی بے لگام ہوگئی ہے۔ عوام سے جھوٹے وعدے کر کے اقتدار میں آئی بی جے پی حکومت کو عوام الناس، غریبوں اور مڈل کلاس کی فکر نہیں ہے۔ عوام کی ضرورت کی چیزیں، مکان، روٹی، کپڑا، دوا، پڑھائی سب مہنگی ہوگئی ہے۔ ڈیزل، پٹرول، گیس سلنڈر کی قیمتیں پہلے سے ہی آسمان پر ہیں۔ اب کھانے پینے کی چیزیں دال، چاول، آٹا، تیل، دودھ سب کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ بچوں کی کتابیں، اسٹیشنری، ڈریس وغیرہ سبھی مہنگی ہیں۔ بی جے پی حکومت نے بسوں کا کرایہ بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت بڑھتی مہنگائی کو روکنے میں ناکام ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی سے توجہ ہٹانے کے لئے بی جے پی حکومت ذات، مذہب کے مسئلے پر عوام کو لڑانے کی سازش کرتی ہے۔ حکومت سبھی محاذ پر ناکام ہے۔ حکومت کے پاس عوام کے مسائل پر کوئی جواب نہیں ہے۔ حکومت غریبوں اور مڈل کلاس کی جیب کار کر امیروں اور سرمایہ کاروں کی تجوری بھررہی ہے۔ بی جے پی کی پالیسیاں پونجی پرست ہیں۔ حکومت بتائے کہ ڈیزل۔پٹرول، گیس سلنڈر کا منافع کس کی جیب میں جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کو دھوکے پر دھوکہ دے رہی ہے۔ عوام کے سوالوں سے بچنے کے لئے قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ عوام بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی سے اس کی ناکامیوں کا حساب لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Slam BJP Govt بی جے پی حکومت سے انصاف کی توقع بے معنی، اکھلیش

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.