ETV Bharat / state

Meerut Smart City 'میرٹھ کو جلد ہی اسمارٹ سٹی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے' - میرٹھ خبر

اترپردیش میونسیپل انتخابات میں بی جے پی کو شاندار جیت ملی ہے۔بی جے پی کے علاوہ اگر مقامی سیاسی جماعت سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی کی انتخابی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ان پارٹیوں کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے ۔Meerut Smart City

میونسیپل انتخابات
میونسیپل انتخابات
author img

By

Published : May 15, 2023, 1:42 PM IST

میونسیپل انتخابات

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ہوئے میونسیپل انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے۔میرٹھ کے میئر سیٹ سے بی جے پی میئر امیدوار ہریکانت اہلو والیان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے 11 کارپوریٹرز کو بھی جیت ملی ہے۔

میرٹھ میں بلدیاتی انتخابات کے تعلق سے جب ہفتہ کے روز ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا تو ابتدائی دور میں ہی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے تمام کارپوریٹرز سبقت بنائے ہوئے تھے۔بالاخر ایم آئی ایم کے گیارہ کارپوریٹرز امیدوار جیتنے میں کامیاب رہے ۔

میرٹھ کے میئر سیٹ کی اگر بات کی جائے تو سماج وادی پارٹی کی امیدوار سیما پردھان کو خاطر خواہ ووٹ نہیں ملا،جس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اور اس طرح بی جے پی کے میئر امیدوار ہریکانت اہلو والیان کو دو لاکھ سے زائد ووٹ حاصل ہوئے۔

بی جے پی کے نو منتخب میئر ہریکانت اہلو والیان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرٹھ میں جو ترقیاتی کام رک گئے تھے انہیں جلد پورا کیا جائے گا اور میرٹھ کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے جو اقدامات اٹھانے پڑیں گے ان پر سنجیدگی سے کام کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:UP Municipal Elections Results 'یوپی میں مجلس کے 100 سے زیادہ کونسلر کامیاب، نگر پالیکا و نگر پنچایت کے پانچ امیدواروں کی جیت'

مجلس کے نو منتخب کارپوریٹرز کے ساتھ ضلع صدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ 1857 میں میرٹھ سے جنگ آزادی کی لڑائی کی شروعات ہوئی تھی۔اب ہم ایک دفعہ پھر تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ ے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پر میرٹھ کی عوام اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اسی لئے میرٹھ میں سب سے زیادہ ایم آئی ایم کے کارپوریٹرز کو کامیابی ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.