ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav has accused the BJP بی جے پی الیکشن کی غیر جانبداری سے کھلواڑ کر کے اقتدار پر قابض ہوئی، اکھلیش - بی جے پی کی وجہ جمہوریت خطرے میں

اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی کی وجہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ آئینی اداروں کو وہ کمزور کررہی ہے۔

سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو
سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو
author img

By

Published : Aug 3, 2023, 6:31 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ا یس پی) صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پی پر الیکشن کی غیر جانبداری اور آزادی کے ساتھ کھلواڑ کر کے اقتدار پر قابض ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہ اکہ اس بار بی جے پی کی گھپلے بازی کو ایس پی روکے گی۔ اور کسی بھی طرح کی کوتاہی نہیں ہوگی۔

ایس پی سربراہ آج لکھنؤ ہیڈکوارٹر پر جمع ہوئے پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بوتھ سطح تک سما جو ادی پارٹی پوری طرح سے الیکشن کی تیاری کررہی ہے۔بی جے پی لاکھ چالاکی کر لے لیکن سال 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کی شکست فاش یقینی ہے۔ مرکز میں اس کی واپسی نہیں ہوگی۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ جب سے پسماندہ، دلت اور اقلیت( پی ڈی اے) کا ذکر ہوا ہے بی جے پی حواس باختہ ہے۔ سماج کا ہر طبقہ مہنگائی، بے روزگار اور بدعنوانی سے مشتعل ہے۔ بی جے پی ملک کو بربا دکرنے پر آماد ہے۔اس کا ارادہ سماج کو تقسیم کرنے کا ہے۔عوام بی جے پی کی سچائی جان چکے ہیں۔ اس کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور ان کے صبر کا پیمانہ چھلکنے کو ہے۔

یادو نے کہا کہ سال 2022 کا اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے گھپلے بازی اور اقتدار کا غلط استعمال کر کے جیتا ہے۔ بی جے پی نے سازش سے سماج وادیوں کو اقتدار میں نہیں آنے دیا۔ ووٹنگ سے لے کر کاونٹنگ تک میں گھپلے بازی ہوئی۔محض ساڑھے تین لاکھ کے ووٹوں سے سال 2022 کے نتائج کو متاثر کر کے بی جے پی نے حکومت بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں نفرت کی آگ کو ہوا دے رہی ہے بی جے پی: اکھلیش

اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی کی وجہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ آئینی اداروں کو وہ ارادۃََ کمزور کررہی ہے۔ انتظامیہ میں بھی وہ تفریق کا زہر گھول رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کا یقین ہے کہ ہندوستانی آئینی سے ملک کا نظام چلنا چاہئے۔آئین بچے گا تبھی جمہوریت رہے گی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.