میرٹھ کے نائب شہر قاضی زین الراشدین نے کہا کہ 'گزشتہ پانچ برس کی بی جے پی حکومت میں فرقہ پرستی کو بڑھاوا ملا ہے۔ ایسے میں حکومت جس کی بھی تشکیل ہو ہمین توقع ہے کہ مسلمان برادری کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی'۔
انہوں نے کہا کہ ' میرٹھ میں زیادہ تر مسلمان گوشت کے کاروبار سے وابستہ ہیں لیکن بی جے پی حکومت نے اسے بند کرا دیا جس سے بےروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں جو بھی حکومت آئے مسلمانوں کے کاروبار کو فروغ دے مسلمان اسی حکومت کے ساتھ ہوگا'۔
میرٹھ کے مشہور عالم دین قاری شفیق الرحمن کا کہنا تھا کہ ' مسلمانوں کی جان و مال عزت و آبرو کی جو حکومت حفاظت کرے مسلمان اسی سے حکومت کو اچھا مانتے ہیں۔ چاہے بی جے پی کی حکومت ہو یا کانگریس کی'۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے حکومت سے مسلمان طبقہ امید کر رہا ہے کہ تجارت، کاروبار، بچوں کی تعلیم، روزگار، غریبی، پسماندگی اور صحت جیسے بنیادی مسائل کو دور کرنے پر زور دیا جائے گا۔