نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے ہائی ٹیک سٹی نوئیڈا میں جرائم کے واقعات معمول کی بات ہوتے جا رہے ہیں۔ کمشنریٹ کے باوجود بھی یہاں لا اینڈ آرڈر تشویش کا سبب بنا ہوا ہے۔ نئے معاملے میں نوئیڈا میں خان بریانی والے کو دکان کے باہر نکال کر کئی غنڈے سرعام پیٹ رہے ہیں جس کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ یہ واقعہ کوتوالی فیز 3 تھانہ علاقہ کا ہے۔ اس معاملے میں متاثرہ شخص نے پولیس تھانے میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس اس معاملے میں شکایت کی بنیاد پر مزید کارروائی کر رہی ہے۔
کچھ نوجوان بریانی کی دکان کے باہر کھڑے ہیں اور پھر بریانی کی دکان پر بیٹھے مالک کے بھائی کو آواز دے کر باہر بلاتے ہیں اور مارنا شروع کر دیتے ہیں۔ ویڈیو میں حملہ آور دکان کے مالک کے بھائی کو بے دردی سے لاتیں، کہنی اور گھونسوں سے مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس واقعے کی وجہ کیا تھی، یہ جاننے کے لیے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:DD University Officials Thrashed اے بی وی پی طلبہ کا ڈی ڈی یو کے وی سی اور رجسٹرار پر حملہ
ایف آئی آر درج
دراصل یہ پورا واقعہ ممورا گاؤں کے خان بریانی کی دکان کا ہے۔ خان بریانی کے مالک محمد رضوان کے مطابق ان کے بھائی اکرم کو بری طرح زدوکوب کیا گیا۔ اس معاملے کی شکایت فیز 3 پولیس اسٹیشن میں دی گئی ہے۔ کوتوالی تھانہ انچارج کا کہنا ہے کہ معاملہ ان کے علم میں ہے۔ شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔ حملہ میں ملوث ملزمان کی شناخت کے بعد ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔