ریاست گجرات کے واپی سٹیشن سے ریاست اترپردیش کے شہر جونپور جارہی ٹرین میں فرزانہ نام کی ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا۔
خاتون اپنے شوہر جنید کے ساتھ غازی پور جانے کے لیے گجرات سے نکلی تھیں لیکن جب پریاگ راج (الہ آباد) پہنچیں تو فرزانہ کو درد زہ اٹھا اور انہوں نے ٹرین میں ہی ایک بچی کو جنم دیا۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ ہماری ٹیم نے اسٹیشن پہنچ کر ایمبولینس سے خاتون کو ہسپتال لے کر آئی ہے، جہاں دونوں کی جانچ کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ فی الحال ماں بیٹی صحت مند ہیں، لیکن احتیاط کے طور پر کووڈ-19 کی جانچ کے لیے سیمپل بھیج دیا گیا ہے، تاکہ مستقبل میں کوئی پریشانی نہ ہو۔
خیال رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے مزدور اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں، ایسے حالات میں لوگوں کو بےحد پریشانی سے گزرنا پڑ رہا ہے، حکومت کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہورہی ہیں، ایسے میں تمام مسافروں کو سخت چیلینج کا سامنا ہے۔