ETV Bharat / state

بنارس: برڈ فلو پر کیا کہتے ہیں مویشی ڈاکٹر

ریاست کیرالہ، راجستھان اور ہماچل پردیش میں اجتماعی طور پر پُراسرار طریقے سے پرندوں کی موت کے بعد برڈ فلو کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد اب ملک کے لیے مختلف ریاستوں میں الرٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مہاجر پرندوں پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے جس میں موسم سرما میں آنے والے سائبیرین پرندے شامل ہیں۔

bird flu alert in varanasi, chicken business affected due to bird flu in varanasi
برڈ فلو پر کیا کہتے ہیں مویشی ڈاکٹر
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 4:02 PM IST

بنارس کے گھاٹوں پر اس وقت مہاجر پرندے کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر سبھی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ اس طرح کے معاملات اگر آتے ہیں تو فوری طور پر مویشی پروری محکمہ کو اطلاع دی جائے۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بنارس میں مویشیوں کے ڈاکٹر ویریندر بہادر نے بتایا کہ ضلعی سطح پر برڈ فلو سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں، محکمہ جنگلات کے ساتھ دیگر محکمے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، پر ہر طرح سے مویشی محکمہ اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ برڈ فلو کی وجہ سے گوشت کاروباریوں کا خاصا نقصان ہو رہا ہے۔ ایسے میں جو مرغی پالنے والے کسان ہیں، ان کے نقصانات کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کا قہر ابھی جاری ہے اور عوام کو غذائیت سے بھر پور کھانے کی ضرورت ہے۔ ایسے میں گوشت انڈے کو چھوڑنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرغی کے گوشت میں برڈفلو اگر ہو تب بھی انسانی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیوںکہ گوشت کو سخت درجہ حرارت میں پکایا جاتا ہے۔ اگر وائرس ہوگا بھی تو بھی وہ ختم ہوجائے گا۔

chicken business affected due to bird flu in varanasi
چکن کاروبار برڈ فلو سے متاثر

اس علاوہ گوشت کاروباریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس طرح کا ڈر اور خوف لوگوں میں ہے کہ مرغا اور چکن کھانے سے برڈ فلو ہو جائے گا تو یہ ڈر بے بنیاد ہے۔ کھانا جو لوگ گوشت کھاتے ہیں وہ بغیر خوف و ڈر کے کھا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بنارس میں اس وقت مہاجر پرندوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، اس لیے ان پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے اگر اجتماعی طور پر پرندوں کی موت ہوتی ہے تو اس کے انسداد پر اقدامات کیے جائیں گے، لیکن ابھی تک اس طرح کے معاملات بنارس میں نہیں آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

'برڈ فلو سے بچنا ہے تو مرغا کھانے سے پرہیز کریں'

آپ کو بتا دیں کہ برڈ فلو کی خبریں سنتے ہی بنارس کے عوام میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرغا کے گوشت کی قیمت میں بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے اور انڈا کاروباری بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.