ETV Bharat / state

حیدرآباد: بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور دوبارہ کھولا گیا - حیدرآباد میں بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور دوبارہ کھلا

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے گچی باؤلی علاقہ کے قریب واقع 'بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور' جو ایک ماہ پہلے پیش آئے سڑک حادثہ کے بعد بند کردیا گیا تھا، آج دوبارہ کھول دیا گیا۔

حیدرآباد: بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور دوبارہ کھولا گیا

author img

By

Published : Jan 4, 2020, 12:38 PM IST

دراصل اس فلائی اوور میں سیلفی پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور تیز رفتاری پر 1100روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن بی رام موہن نے سینئرعہدیداروں کے ساتھ مل کر اس فلائی اوور کا معائنہ کیا اور اس کو عوام کے لئے کھول دیا۔

اس فلائی اوور پر دو حادثات کے بعد اس پر گاڑی چلانے کی رفتار 40 کیلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔ ان دو حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ماہرین کی کمیٹی اس فلائی اوور کے ڈیزائن کے پہلووں کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی تھی جس نے بعض اہم تجاویز پیش کی جس میں رفتار پر قابو پانا بھی شامل ہے۔

یہ کمیٹی آئندہ ایک ماہ تک ٹریفک اور اس فلائی اوور کا استعمال کرنے والوں پر نظر رکھے گی اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کی تجاویز پیش کرے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.