چور کی شناخت پروا گرو سہائے کے سونو راوت کے طور پر ہوئی ہے۔
سبیہا تھانے کے ایڈیشنل ایس پی اشوک شرما نے بتایا کہ گزشتہ رات چیکنگ کے دوران تقریباً ساڑھے گیارہ بجے شکل بازار کے نزدیک حیدر گڑھ کی جانب سے بائیک پر سوار دو افراد کو رُکنے کے لیے کہا گیا جبکہ دونوں نے بھاگنے کی کوشش کی۔
اس دوران دونوں میں سے ایک کو پکڑنے میں پولیس کامیاب ہوئی جبکہ دوسرا بائیک ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔
پولس تحقیقات سے پتہ چلا کہ جس پر دونوں افراد سوار تھے وہ بائیک چوری کی ہے، جسے فروخت کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
گرفتار شدہ شخص کی نشاندہی پر 10 چوری کی گئی بائیک برآمد کی گئیں۔
پولیس کے مطابق چور لکھنؤ سے بائیک چوری کرکے اس کی نمبر پلیٹ بدل کر اسے بارہ بنکی میں فروخت کرلیتے تھے۔