رامپور: رامپور کے ملک علاقے میں قومی شاہراہ 24 پر کانوڑیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے بائک سوار کانوڑیے کی موت ہو گئی۔ حادثہ کے بعد مشتعل کانوڑیوں نے ٹریکٹر ٹرالی کو آگ کے حوالے کر دیا، جب کہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر اور پولیس کپتان سمیت سبھی افسران و فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گئے۔ Kanwariya set the Tractor Trolley on Fire
اطلاع کے مطابق آج رٹھونڈا شیو مندر میں جل ابھیشک کے لیے 19 سالہ وید پرکاش منگل سین بھی جتھے کے ساتھ میں تھا کہ کھاتہ چنتامن کے پاس صبح 6:45 بجے کے قریب دھمورا رٹھونڈا روڈ پر کھاتہ چنتامن گاؤں کے پاس پیچھے سے آ رہی کانوڑیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے اوور ٹیک کرنے کے دوران بائک کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں بائک سوار وید پرکاش شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ Kanwar Yatra
یہ بھی پڑھیں:
- Vande Mataram and Takbeer slogan in Yatra: کانوڑ یاترا میں نعرۂ تکبیر اور وندے ماترم کی گونج
- Kanwar Yatra: مظفر نگرمیں ڈی آئی جی اور کمشنر نے کانوڑ یاتریوں پر پھول برسائے
بتایا گیا ہے کہ سر میں گہری چوٹ آنے کی وجہ سے اس کی موقع پر موت ہوگئی جب کہ بائک پر سوار دو دیگر کانوڑیے پوری طرح محفوظ رہے۔ حادثہ کے بعد وہاں موجود دیگر کانوڑیے مشتعل ہو گئے اور انہوں ٹریکٹر ٹرالی کو آگ لگا دی اور ساتھ ہی ٹریکٹر میں رکھی بائک میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل کانوڑیوں نے اس دوران ایک دیگر شخص کو پکڑکر اس کی شدید پٹائی کر دی۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ضلع کلکٹر رویندر کمار ماندڑ، پولیس کپتان اشوک کمار شکلا اور ایس ڈی ایم ملک سمیت دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ مشتعل کانوڑیوں کو سمجھا بجھاکر مہلوک کی لاش کو قبضہ میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال بھیجا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ٹریکٹر ٹرالی میں لگی آگ کو بجھایا۔ اس سلسلہ میں مہلوک وید پرکاش کے بھائی کی تحریر پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور اور کچھ نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے، وہیں پولیس نے ڈرائیور ہری اوم کو گرفتار کر لیا ہے۔