ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں تیز رفتار سے دوڑ رہی روڈویز بس نے کار میں ٹکر ماردی، ٹکر اتنی تیز تھی کہ کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین افرد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ جن میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہے جسے میرٹھ علاج کے لئے روانہ کر کیا ہے۔
یہ حادثہ ضلع کے تھانہ کرتپور کے نجیب آباد روڈ این ایچ- 119 پر ھادی پور موڑ پر گزشتہ رات پیش آیا۔
روڈویز بس نے کار میں اتنی تی ٹکر ماری کہ موقع پر ہی دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والے میں ایک خاتون اور نوجوان شخص تھا جبکہ کار میں سوار تین سگے بھائی لئیق ، سلیم، قاسم بری طرح زخمی ہوگئے۔
جنہیں ایمبولنس کے ذریعے ضلع ہسپتال میں علاج کے لئے منتقل کرایا گیا۔
وہیں لائیق نامی شخص کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے میرٹھ روانہ کیا ہے۔اس حادثے میں ہلاک ہوئے افراد کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے بھج دیا گیا۔