ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے کوتوالی شہر بجنور کے رہائشی سینئر وکیل جاوید آفتاب کے خلاف بجنور تھانے میں 20 دسمبر2019 کو این آر سی و سی اے اے کی مخالفت کو لے کر مرکزی جرائم مانتے ہوئے سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اسی دن سے جاوید آفتاب پولیس کی نظروں سے بچ کر غائب تھے۔ پولیس نے اسی دوران جاوید پر 25000 روپے کی انعامی رقم بھی رکھی تھی۔
بجنور پولیس نے گزشتہ روز علی گڑھ سے جاوید کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سے ایک غیر قانونی پستول اور 80 زندہ کارتوس، اشتعال انگیز تقریر کے تمام اوراق بھی برآمد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بجنور: معمولی جھگڑے میں چلی گولی، دو ہلاک
پولیس نے انہیں بجنور عدالت میں جج کے سامنے پیش کیا جہاں پر جاوید کی ضمانت مسترد ہونے کی وجہ سے گنہگار پیشے سے وکیل کو خود جیل جانا پڑا- پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاوید طویل عرصے سے مسلمانوں کو بھڑکا کر فساد کرانے میں ماہر ہیں۔