اس بار ملک کا اہم انسٹی ٹیوٹ آئی آئی ٹی رورکی کے کانووکیشن کی تقریب خاص رہی۔ IIT کے طالب علم راہل سنگھ کو 2020 کے کانووکیشن میں 'صدر ڈاکٹر شنکر دیال شرما گولڈ میڈل' سے ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے نوازا گیا ہے۔ جو آئی آئی ٹی کے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔
بتا دیں کہ راہل سنگھ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی رورکی آئی آئی ٹی کا طالب علم ہے، جو بہار میں نالندا ضلع کے مہاجر مزدور کا بیٹا ہے۔ اس سال انہوں نے اپنی بیچلر ڈگری آئی آئی ٹی سے حاصل کی۔
طالب علم راہل سنگھ نے ایوارڈ ملنے پر اپنے اساتذہ اور کنبہ کے افراد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے سخت محنت کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے۔ جس میں ان کے کنبہ اور اساتذہ نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد مہاجر مزدور ہیں اور والدہ ایک گھریلو ملازمہ ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنے والدین کی محنت کی وجہ سے حاصل کیا ہے۔
راہل سنگھ بہار کے نالندا ضلع کے رہنے والے ہیں۔ ان کے والد سنیل سنگھ (52 سال) گجرات میں مزدوری کا کام کرتے ہیں اور والدہ ایک گھریلو ملازمہ ہیں۔ ان کے کنبہ کے پاس کھیتی باڑی کے لئے کافی اراضی نہ ہونے کی وجہ سے والد گجرات میں یومیہ مزدوری کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کنبہ چلتا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ رورکی IIT کے عہدیداروں نے خوشی کا اظہار کیا۔