کانپور: اترپردیش کے کانپور سے نکلنے والا جلوس محمدی کو ایشیا کا سب سے بڑا جلوس کہا جاتا ہے ۔ یہ جلوس اتنا بڑا ہوتا ہے کہ جلوس کو ایک علاقے سے گزرنے میں تقریباً پانچ گھنٹے سے زائد وقت لگتا ہے۔ Asia Biggest Jaloos E Mohammadi Will Held In Kanpur on 9 October
اس جلوس کے نکلنے والے راستوں پر ضلع انتظامیہ نے ذمہ داران حضرات کے ساتھ مل کر روٹ کا معائنہ کیا۔ تمام صفائی ستھرائی کے انتظامات شروع کردییے۔ اب یہ جلوس نو اکتوبر بروز اتوار کو 12 ربیع الاول کے دن جلوس محمدی کی شکل میں نکلے گا۔ جلوس میں تقریبا پانچ لاکھ سے زائد لوگ شرکت کرتے ہیں۔
کانپور شہر کی تمام چھوٹی بڑی تنظیمیں اس جلوس میں شامل ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ جن راستوں سے جلوس نکلتا ہے ان راستوں پر تمام علاقائی انجمنیں اسٹیج اور اسٹال لگا کر جلوس کا استقبال کرتی ہیں ۔جلوس میں شرکت کرنے والے لوگوں کو شیرینی، پانی اور لنگر تقسیم کرتے ہیں ۔اس بار جلوس میں شرکت کرنے والے لوگوں سے علمائے کرام نے اپیل کی ہے کہ جلوس میں صاف ستھرے کپڑے پہن کر آئیں ۔راستے میں نعتیں پاک اور درود شریف پڑھتے ہوئے چلیں ۔جلوس میں کسی بھی قسم کا نعرہ نہ لگائے ۔ اسلامی جھنڈے کے علاوہ کوئی دوسرا جھنڈا وغیرہ لیکر نہ نکلیں۔
یہ بھی پڑھیں:Congress President Poll ملکارجن کھرگے نے کانگریس صدارتی انتخاب کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کیا
کانپور سے نکلنے والا جلوس محمدی سب سے پہلے انگریزوں کے خلاف جلوس اتحاد کی شکل میں 1913 (انیس سو تیرہ )کو نکلا تھا۔اس میں تمام قوم و ملت کے لوگ شریک ہوئے تھے۔ انگریزوں کے سامنے قومی ایکتا کا یہ جلوس ہر سال بارہ ربیع اول کو اتحاد کا مظاہرہ کرتا رہا ۔آزادی کے بعد سے اس جلوس کی قیادت جمعیت علمائے ہند کانپور کر رہی ہے۔اس بار یہ جلوس 110 واں جلوس ہوگا۔Asia Biggest Jaloos E Mohammadi Will Held In Kanpur on 9 October