عام آدمی پارٹی کی ہوئی شاندار جیت کے بعد بجنور ضلع کے الگ الگ علاقوں میں عام آدمی پارٹی کارکنان نے ڈھول کی تال پر جم رقص کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد کے آپ پارٹی دفتر پر اروند کیجریوال کی تیسری بار حکومت بننے پر پارٹی دفتر میں آپ پارٹی کارکنان نے خوشی کا جشن منایا۔
آپ پارٹی کی ٹوپی لگا کر معصوم بچے بھی ڈھولک کی تھاپ کے ساتھ رقص میں مشغول تھے۔
آپ پارٹی کے کارکنان نے دہلی کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
واضع ہو کہ دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں میں سے عام آدمی پارٹی نے 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار حاصل کر لیا ہے۔