ETV Bharat / state

جوہر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز رامپور کا سب سے بڑا کووڈ سینٹر - رامپور کا سب سے بڑا کووڈ سینٹر

اترپردیش کے رامپور میں قائم محمد علی جوہر یونیورسٹی کا جوہر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ضلع کا سب سے بڑے کووڈ سیٹر کے طور پر منظر عام پر آ رہا ہے۔ جدید آلات اور سہولیات کے ساتھ یہ کووڈ سینٹر کورونا کی پہلی لہر سے ہی اپنی طبی خدمات انجام دے رہا ہے۔

big covid center in jauhar institute of medical sciences in rampur
جوہر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز رامپور کا سب سے بڑا کووڈ سینٹر
author img

By

Published : May 23, 2021, 1:07 PM IST

کورونا دور میں رامپور میں محمد علی جوہر یونیورسٹی کا جوہر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کووڈ مریضوں کے بڑا کووڈ سینٹر کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ہر قسم کی جدید سہولیات سے لیس اس کووڈ سینٹر میں ضلع کے مختلف طبی مراکز سے مریضوں کو لایا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں یہاں سے مریض شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جاتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

کووڈ وارڈ میں تعینات ڈاکٹر حسین نے بتایا کہ یہ جوہر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ایل۔ 1 پلس سہولت ہے اور جو تشویشناک حالت میں مبتلا مریض ہوتے ہیں۔ ان کو یہاں کے ایل۔3 میں داخل کیا جاتا ہے۔

وہیں ڈاکٹر انکر نے ہم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جوہر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے جب مریض شفایاب ہو کر جاتے ہیں تو ان کو کافی خوشی حاصل ہوتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جوہر یونیورسٹی کے اس میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی بہترین کارکردگی سے خوش ہوکر ضلع انتظامیہ کی جانب سے یہاں کے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو دو روز قبل سرٹیفکٹ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:

بریلی: آخری رسومات کے لیے میونسپل کارپوریشن سے اجازت لینی ہوگی

غورطلب ہے کہ رامپور کے رکن پارلیمان اور سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خاں کورونا پازیٹیو تصدیق کئے جانے کے بعد تقریباً 15 روز سے لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ساتھ ہی وہ گذشتہ 15 ماہ سے متعدد مقدمات کے تحت عدالتی حراست میں سیتاپور جیل میں اپنے فرزند تحصیل سوار ٹانڈہ کے ایم ایل اے عبداللہ اعظم کے ساتھ قید ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.