اس پر واضح طور پر لکھا تھا کہ گارگی کالج کے ساتھ ہیں، کالج میں ہونے والی جنسی ہراسانی کی مذمت کرتے ہیں، انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یونیورسٹی کی طالبہ میناکشی نے کہا کہ لڑکیوں کو بھارت میں اتنی بے رحمی کے ساتھ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور حکومت کوئی موثر اقدامات نہیں کررہی ہے۔
انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ گارگی کالج نے لڑکیوں کے ساتھ یہ سب کیسے ہوگیا؟ بھارت میں خواتین خاص کر لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں اب بس بہت ہوگیا، ہم اب برداشت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں دارالحکومت دہلی کے گارگی گرلز کالج میں ایک تقریب کے دوران کچھ شرپسند عناصر آئے اور لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی اور فحش حرکتیں کر ڈالے، جس پر طالبات کی جانب سے مختلف سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔