ETV Bharat / state

بی ایچ یو کو فضائی آلودگی بورڈ کا نوٹس

اترپردیش آلودگی کنٹرول بورڈ نے بنارس ہندو یونیورسٹی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

بنارس ہندو یونیورسٹی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 1:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں واقع کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) پر 'اترپردیش آلودگی کنٹرول بورڈ' نے 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک نوٹس جاری کیا جس میں فوری طور پر بینک اکاؤنٹ میں یہ رقم جمع کروانے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کے بعد یونیورسٹیز، آفسز ہاسٹل سمیت مختلف مقامات پر مرمت کا کام جاری ہے۔

بی ایچ یو کو فضائی آلودگی کا نوٹس
بی ایچ یو کو فضائی آلودگی کا نوٹس

ایسی صورتحال میں یونیورسٹیز کی سڑکیں بھی مکمل طور پر خراب ہوگئی تھیں، جن کی گذشتہ کچھ دنوں سے مسلسل مرمت کی جارہی ہے۔

سڑکوں کی مرمت کے دوران کوئلے کے تارکول کو کھلی جگہ سے جلایا جارہا تھا، جس سے کثیر مقدار میں آلودگی پیدا ہورہی تھی۔

واضح رہے کہ آلودگی کی روک تھام کے لیے نہ تو پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا، اور نہ ہی اس کا احاطہ کیا گیا تھا اور اسی صورتحال کا تقریباً ہزاروں مریض روزانہ سامنا کرتے ہوئے اس مقام سے گزرتے ہیں۔

بنارس ہندو یونیورسٹی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ
بنارس ہندو یونیورسٹی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ

انہی غیر ذمہ دارانہ کاموں کے پیش نظر اترپردیش آلودگی کنٹرول بورڈ کی ریجنل آفیسر کالیکا سنگھ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے بی ایچ یو پر 50 ہزار کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ نوٹس جاری کرنے کے بعد نوٹس کی ایک کاپی میونسپل کمشنر وارانسی اور رکن سکریٹری اترپردیش کنٹرول بورڈ لکھنؤ کو بھی بھیجی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.