ETV Bharat / state

بارہ بنکی : بھیم آرمی قانون سیل کی کمیٹی تشکیل

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بھیم آرمی جانب سے کمیٹیاں تشکیل دئے جانے کا سلسلہ جاری ہے، اسی ترتیب میں ہفتہ کو بھیم آرمی کی قانون سیل کی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

بارہ بنکی : بھیم آرمی قانون سیل کی کمیٹی تشکیل
بارہ بنکی : بھیم آرمی قانون سیل کی کمیٹی تشکیل
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 7:42 PM IST

قانون سیل کے ڈیویزنل صدر نکھل راؤ کی قیادت میں ہوئی ایک میٹنگ میں رام پرکاش کو قانون سیل کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

نو تشکیل کمیٹی سے امید کی گئی ہے کہ وہ سماجی طور پسماندہ افراد کو انصاف دلانے کے لیے جی جان سے کام کرے گی۔

واضح ہو کہ بھیم آرمی ایکتا مشن کی ایک اہم میٹنگ کچہری واقع پارٹی کے ضلع صدر رام برن سنگھ کے آفس میں ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت بھیم آرمی کے قانون سیل کے فیض آباد ڈیویزن کے صدر نکھل راؤ نے کی۔

بارہ بنکی : بھیم آرمی قانون سیل کی کمیٹی تشکیل
بارہ بنکی : بھیم آرمی قانون سیل کی کمیٹی تشکیل

میٹنگ میں قانون سیل کی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں رام پرکاش ایڈووکیٹ کو ضلع صدر، دنیش کمار اٹل کو ضلعی نائب صدر، اوم پرکاش وشکرما کو ضلعی نائیب صدر، انوپ کمار کلیان کو سینئر جنرل سکریٹری، کمل کشور کو ضلعی جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 11 رکن بھی منتخب کئے گئے ہیں۔ نو منتخب تمام عہدےداران نے یقین دہائی کرائی ہے کہ وہ پارٹی کی امیدوں پر کھرا اترنے کی مکمل کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.