بھارتیہ کسان یونین کا کہنا ہے کہ 'ریاست اتر پردیش میں جہاں وزیر اعلی اور وزیر اعظم سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتے ہیں اور وہی پر کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے۔
نئے اراضی حصول ایکٹ میں کاشتکاروں کو ان کی زمین سے چار گنا معاوضہ دینے کے بارے میں ایک واضح اصول موجود ہے۔
لیکن جیور ایئرپورٹ میں اس اصول پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ یمنانا ڈیولپمنٹ اتھارٹی گوتم بدھ نگر کی آمریت کے سبب، کسانوں کو زبردستی ان کی زمینوں سے بے دخل کیا جارہا ہے۔
کچھ کسانوں نے اس کی مخالفت کی تو انہیں پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا۔
گرفتار کسانوں کو فوری رہا نہیں کیا گیا تو کسان یونین ایک بڑا احتجاج کرے گی۔