ETV Bharat / state

بریلی: بھارتی کسان یونین کا زرعی قانون کے خلاف احتجاج

بریلی میں بھارتی کسان یونین کے رہنماؤں اور عہدے داران نے ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو تین نکات پر مبنی میمورینڈم میں مطالبہ کیا ہے کہ اگر کاشتکاروں کا دھان ایم ایس پی سے کم قیمت میں خریدا گیا تو اس خریداری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا جائےگا۔

bhartiya kisan union protest against new farm laws in bareilly
بھارتی کسان یونین کا زرعی قانون کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 3:44 PM IST

کسان یونین کے عہدے داران نے بریلی ضلع کلیکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کو ان کی فصل کی واجب قیمت ملنی چاہیئے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ”اتر پردیش گنّا ایکٹ 1953“ کی دفعہ 3/17 اور ”شوگر کین کنٹرول گنّا پورائی سوشن 2020 میں گنّا ایکٹ کے مطابق محض 14 دن کے بعد کاشتکاروں کے کھاتے میں رقم پہنچ جانی چاہیئے۔

ایسا نہ ہونے کی صورت میں کاشتکاروں کے باقی گنّا قیمتوں پر اضافی رقم ملنی چاہیئے۔ دھان اور گندم کا کم سے کم سپورٹ قیمت پر قانون بنایا جائے اور سپورٹ قیمت کے نیچے خرید کرنے والے آڑتی اور کاروباری کے خلاف فوراً مقدمہ درج کر قانونی کارروائی کی جائے۔ جس سے کاشتکاروں کو اپنی فصل کی سپورٹ قیمت مل سکے۔

مزید پڑھیں:

امت شاہ کی اپیل پر کسانوں کی میٹنگ آج

کسان یونین کے لیڈر گجیندر سنگھ نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے جو زرعی قانون بنائے ہیں، وہ کسان مخالف ہیں۔ انہیں حکومت واپس لے، ورنہ تو کاشتکار تحریک چلاتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.