اترپردیش کے ضلع امروہہ کے قصبہ دھنورا میں، سنیکت کسان مورچہ کی سربراہی میں کسانوں نے زبردست احتجاج کیا اور قومی شاہراہ سمیت ریاستی شاہراہ کو جام کر دیا۔
کسانوں نے تقریباً تین گھنٹے سڑک کو جام رکھا، جس کی وجہ سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے والی گاڑیوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے کچھ دیر کے لئے راستہ موڑ دیا، لیکن پھر بھی جام باقی رہا۔
اگرچہ کسانوں نے کہا کہ ہم کوئی پُرتشدد احتجاج نہیں کریں گے۔ ہم اپنی آواز بلند کرنے کے لئے اپنی اعلیٰ قیادت کے حکم پر یہ احتجاج اور روڈ جام کیا ہے۔'
مزید پڑھیں:
میرٹھ: بھارتی کسان یونین کا احتجاج، ڈی ایم کو سونپا میمورنڈم
کسان رہنما ڈنگر سنگھ نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زرعی قوانین کو واپس لیا جائے اور ایم ایس پی پر قانون بنایا جائے۔