ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے میرٹھ روڈ پر بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے آج زرعی قوانین کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا اس دوران کسانوں نے مختلف مطالبات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کو ایک میمورینڈم پیش کیا۔
اطلاعات کے مطابق بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کی جانب سے گزشتہ دنوں ملک گیر سطح پر چکا جام کا اعلان کیا گیا تھا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے زرعی قوانین کے خلاف ضلع کے سبھی تحصیلو پر آج زبردست احتجاج کیا اور ضلع انتظامیہ کو ایک میمورینڈم پیش کیا۔
اس دوران بھارتیہ کسان یونین کے سٹی صدر صدر چودھری شاہد عالم نے بتایا ک 'بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت کے ہدایت پر چکا جام کیا گیا تھا۔ حکومت جب تک تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی تب تک کسانوں کا احتجاج جاری رہے گا۔