مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ تین زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان مظفرنگر کے برلا ٹول پلازہ پر مسلسل 58 دنوں سے احتجاج کررہے ہیں۔ وہیں، دہلی کی مختلف سرحدوں پر متعدد کسان کئی مہینوں سے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
اس دوران مظفرنگر کے ٹول پلازہ پر بیٹھے بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان اور عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جب تک تینوں زرعی قوانین واپس نہیں لیے جاتے تب تک ٹول پلازہ پر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:
زرعی قوانین کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی: ٹکیت
وہیں، بھارتیہ کسان یونین کے دیگر عہدے داروں کا کہنا ہے کی آنے والے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ہم حکومت کو اس کا جواب دیں گے۔