مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے مظفرنگر میں واقع گورنمنٹ انٹر کالج کے میدان میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ کی قیادت میں ٹریکٹر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
ٹریکٹر ریلی جو شہر کے مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے گورنمنٹ انٹر کالج کے میدان پر واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہم کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر یہ ٹریکٹروں کے ساتھ جلوس نکال رہے ہیں۔ 10 سال پرانے ٹریکٹر کے استعمال پر لگی پابندی ہٹنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی حالت اتنی اچھی نہیں ہے کہ اس وقت نئی ٹریکٹر خرید سکے۔ کسانوں کی گنہ فیکٹریوں پر جو گنے کا بقایا ہے۔ اس کی ادائیگی ہونی چاہیے۔ کسانوں کی بجلی کی پریشانی ہے، کسان ٹیوب ویل پر لگنے والے بجلی کے میٹر سے پریشان ہیں، بڑھتی مہنگائی ہے اور بھی بہت سے مطالبات ہیں جن کو لے کر آج ہم ٹریکٹر مارچ نکال رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Rakesh Tikait on Gyanvapi فیصلہ وہیں آئے گا جو حکومت چاہے گی، گیان واپی سروے پر راکیش ٹیکیت کا رد عمل
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی توجہ کسانوں کے مسائل کی جانب مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ ہماری پریشانیوں کو دور کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔ اگر حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو ہم دہلی کی جانب رخ کریں گے۔