مظفر نگر: اترپردیش کے مظفر نگر میں آج کلیکٹریٹ کے احاطے میں بھارتیہ کسان یونین امباوتا (Bharatiya Kisan Union Ambawata) کے ضلع صدر محمد شاہ عالم کی سربراہی میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان اور عہدے داروں نے سات نکاتی مطالبات کو لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ضلع صدر شاہ عالم نے کہا کہ ہم کسانوں کے نجی مطالبات لیکر آج یہاں مظاہرہ کر رہے ہیں، انتظامیہ نے کسانوں نے مطالبات کو نظرانداز کردیا ہے اور اسی لئے ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب تک گنے کی رقم کی ادائیگی میلو سے نہیں طے ہو جاتی تب تک محکمے بجلی کے افسران کسانوں کو بجلی کے بلوں کو لے کر پریشان نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:۔ Noida Farmers Protest: کسانوں نے رکن اسمبلی تیج پال ناگر کا گھیراؤ کیا
انہوں نے مزید کہا کہ مظفر نگر کے جانسٹھ علاقے میں غیر قانونی طریقے سے ٹاور لگائے جا رہے ہیں، دیہاتی علاقوں کی سڑکیں خسطہ حالی کا شکار ہیں، پانی کی نکاسی کا کوئی بندوبست نہیں ہے اور بھی بہت سے مطالبات ہیں جن کے لیے ہم یہاں پر مظاہرہ کر رہے ہیں اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہم اسی طرح سے مظاہرہ کرتے رہیں گے۔