ETV Bharat / state

Bharatiya Kisan Sanyukt Morcha بھارتیہ کسان یونیوں سنيکت مورچہ نے صدر تحصیل میں کیا زبردست مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 4:24 PM IST

مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونیوں سنيکت مورچہ نے صدر تحصیل میں زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے چند جائز مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Bharatiya Kisan Sanyukt Morcha
Bharatiya Kisan Sanyukt Morcha

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین سنیکت مورچہ کے سینکڑوں کارکنان اور عہدے داران نے کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر مظفر نگر کی صدر تحصیل میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اور ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔ بھارتیہ کسان یونین سنیکت مورچہ کے قومی صدر چودھری محمد شاہ عالم کی سربراہی میں سینکڑوں کارکنان اور عہدے داران نے ضلع صدر تحصیل پر کسانوں اور مزدوروں کے مختلف مطالبات کو لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔ اس میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ کسانوں کے کچھ جائز مطالبات کو پورا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

Bharatiya Kisan Union Protest بھارتیہ کسان یونین کا گنّا ادھکاری دفتر پر مظاہرہ

مثلاً فصلوں کے ایس پی پر گارنٹی قانون بنایا جائے فصلوں، کیڑے مار ادویات، کھاد وغیرہ میں استعمال ہونے والے مواد پر 50 فیصد کی سبسڈی دی جائے۔ کسانوں کے ٹیوب ویل کنکشن مفت دیئے جائیں اور میٹر نہ لگائے جائیں۔ بجلی محکمہ کی جانب سےگھریلو بجلی کے کم بقایا رہنے کے باوجود بھی کنیکشن جاتے جا رہے ہیں، انہیں روکا جائے۔ سرکاری اسپتالوں میں علاج کے نام پر غیر قانونی وصولی بند کی جائے۔ ضلع کے پرائیویٹ اسکولوں میں کتابوں کی قیمتوں کو چیک کیا جائے اور انہیں کم سے کم قیمت پر فراہم کیا جائے۔ ضلع کے تمام زیر قبضہ تالابوں کو آزاد اور خوبصورت بنایا جائے۔ شہر اور دیہی علاقوں کی سڑکوں کے گڑھے بھرے جائیں۔ گنے کی میلوں پر جو کسانوں کی بقایہ رقم ہے، اس کی ادائیگی کی جائے اور بھی بہت سے مطالبات کو لے کر ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.