مرادآباد:اتر پردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی۔ حسن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے سی اے اے قانون، تین طلاق اور مولانا آزاد اسکالر شپ کو ختم کر کے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ترجمان مولانا ناظم اشرفی نے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ان معاملات کا نوٹس لینا چاہیے۔ مولانا ناظم اشرفی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے خلاف جو معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان سے مسلمانوں کو تکلیف ہوئی ہے، مجھے یقین ہے کہ ان لوگوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ملک میں ہمیشہ آئین کے مطابق حکومت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تین طلاق کا معاملہ اسلام کا معاملہ ہے، حکومت کو اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی، لیکن حکومت نے تین طلاق سے متعلق بل پاس کر کے 3 سال کی سزا سنائی، یہ حکومت کا اچھا قدم ہے۔ مسلمان بہنوں کے لئے نہیں تھا۔حکومت کو اقلیتی طبقے کے لوگوں کی ترقی کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔بات یا پھر بیان بازی سے مسلمانوں کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Rubi Khan On Hhindu Rashtra بی جے پی رہنما روبی آصف خان نے بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی حمایت کی
غورطلب ہے کہ بھارت وچار منچ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے ہی کام کرتا ہے۔مولانا ناظم اشرفی اس ادارے کے قومی ترجمان ہیں۔ بھارت وچار منچ کے ترجمان نے اپنی ہی پارٹی پر سوالات اٹھارہے ہیں۔