ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے بازار مکمل طور سے بند دکھے۔ تاجروں نے بھی اس بند کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی دکانوں کو بند رکھا۔ سیاسی جماعتوں نے شہر میں الگ الگ مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے۔ جن کو کی پولیس نے حراست میں لیا۔
پولیس اہلکار سبھی مرکزی چوراہے پر مستعد دکھے۔ کسی کو بھی شہر کا ماحول خراب نہی کرنے دیا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران شہر میں لگاتار گشت کرتے رہے تو وہیں قومی شاہراہ پر کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ بھی جاری رہا۔
قومی شاہراہ کے سبھی راستوں کو مکمل بلاک کر دیا گیا، صرف ایمبولینس کو ہی آنے جانے کی اجازت دی گئی باقی، سب بند رکھا۔
مزید پڑھیں:
ملک بھر میں بھارت بند مؤثر
اس بند سے مسافروں کی بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کسانوں نے احتجاج کے دوران حکومت سے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کی اگر ان قوانین کو واپس نہیں لیتی تو حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔