اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھاکیو کسان سینا نے حکومت کی جانب سے لائے گئے تینوں متنازع زرعی قوانین کے خلاف ضلع کلیکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کلکٹریٹ کے احاطے میں بھاکیو کسان سینا نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف درجنوں کارکنان کے ساتھ مظاہرہ کیا اور مظفر نگر کے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے ملک کے وزیرِ اعظم کے نام میمورینڈم حوالہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے بغیر مانگے دی ہوئی متنازع سوغات یعنی تینوں زرعی قوانین کو قبول نہیں کرتے ساتھ ہی اس کی سخت مذّمت کرتے ہیں۔
حکومت سے ان کا مطالبہ ہے کی تینوں قوانین کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔بھاکیو کسان سینا اس میمورنڈم کے ذریعہ بھارتی حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر تینوں متنازع زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا تو 26 جنوری 2021 کو ، بھکیؤ کسان سینا ہزاروں ٹریکٹر اور ٹرالی کے ساتھ پُرامن طریقے سے دہلی راجپتھ پریڈ گراؤنڈ تک مارچ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آدھار اور پین کارڈ کے ذریعہ دھوکہ دہی میں غیر معمولی اضافہ
جس کے ذمہ دار انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت ہوگی۔