بھگوت سرن گنگوار نے کہا ہے کہ 'ملک مالی دیوالیہ پن سے گذر رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر بینک ڈوب رہے ہیں۔ سینسیکس مسلسل گر رہا ہے۔ جی ڈی پی کم ترین پائیدان پر آ رہی ہے۔ حکومت مستقل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے مرکزی حکومت کورونا وائرس کی دہشت پھیلا رہی ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'کورونا وائرس کی ابتدا چین سے ہوئی ہے۔ حکومت کو اپنے ہوائی اڈّوں کو اچھی طرح سے تیار کرنے کی ضرورت تھی۔ حفاظتی دستہ درست رکھنے کی ضرورت ہے۔ عام طور پر لوگوں کی آمد و رفت بند ہونی چاہیے تھی۔ چین سے آنے والے تمام سامان پر پابندی عائد کرنی چاہیے تھی۔
یہ سب کام کرنے کے بجائے مرکزی حکومت نے کورونا کی دہشت پھیلانے کے لیے اسے وبا قرار دینے کا اعلان کردیا ہے۔
مرکزی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے وائرس کو بہانے کے طور پر استعمال کررہی ہے۔