ETV Bharat / state

مرادآباد کا بے وفا چائے والا - moradabad bewafa chai wala

آپ نے بے وفا سنم، بے وفا محبت اور بے وفا عاشق کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی بے وفا چائے والے کے بارے میں سنا ہے۔

مرادآباد کا بے وفا چائے والا
مرادآباد کا بے وفا چائے والا
author img

By

Published : Aug 14, 2021, 5:19 PM IST

اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے ہرتلا روڈ کی جانب اگر آپ جاتے ہیں اور چائے پینے کی خواہش رکھتے ہیں تو آپ 'بےوفا چائے والا' کے یہاں ضرور جائیں۔

ای ٹی وی بھارت نے جب اس بےوفا چائے والے سے جاننے کی کوشش کی آخر کار آپ نے اپنی دکان کا نام 'بےوفا چائے والا' کیوں رکھا؟

مرادآباد کا بے وفا چائے والا

دکان مالک جاوید نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ 'کورونا وائرس وبا کے اس دور میں ہر انسان تناؤ میں رہ رہا ہے جیسے ہی لوگ میری دکان کا نام 'بےوفا چائے والا' پڑھتے ہیں تو ان کے چہرے پر ایک مسکراہٹ آہی جاتی ہے۔'

لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے اور میری چائے کی خاصیت یہ ہے کہ میرے ہاتھ سے بنی چائے کے پینے کے بعد انسان کے اندر امیونٹی پاور آجاتی ہے جس کی ضرورت آج ہر انسان کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں نے ایک خاص مصالحہ بنایا ہے اور اس مصالحہ کو میں چائے میں ملا دیتا ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں: جے پور کا مشہور ڈینی چائے والا

دکان مالک نے مزید کہا کہ 'چائے کی دکان کا نام بےوفا چائے والا پڑھ کر اور چائے پی کر انسان مسکرانے لگتا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اس دکان پر پیار میں دھوکہ کھائے ہوئے لوگوں کے لیے چائے دس روپے کی ہے اور اگر عاشق جوڑا چائے پیتا ہے تو دو چائے کی قیمت 15 روپے ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.