ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ملائم ہی نہیں، سونیا - راہل کے بھی قریبی تھے بینی پرساد - اترپردیش نیوز

لاک ڈاؤن کے دوران ملک نے بینی پرساد ورما جیسی اہم شخصیت کو کھو دیا۔ 'وکاس پروش' کے نام سے مشہور سماجوادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر بینی پرساد ورما کا 27 مارچ کو انتقال ہو گیا۔ اس خبر سے بارہ بنکی میں غم کا ماحول تھا۔

بینی پرساد ورما کی آخری رسومات
بینی پرساد ورما کی آخری رسومات
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 7:28 PM IST

کووڈ-19 کے پیش نظر لوگ بینی ورما کے آخری رسومات میں شرکت نہیں کر پائے، جس کی وجہ سے لوگوں میں اور غم کا ماحول تھا۔

دیکھیں ویڈیو

دراصل بینی پرساد ورما ایک عوامی رہنما تھے، اپنی برادری کے ساتھ دیگر پسماندہ طبقات میں ان کی خاص پکڑ تھی۔ یہی وجہ تھی کہ ان کی مقبولیت ریاست اتر پردیش میں ہی نہیں بلکہ متعدد ریاستوں تک میں تھی۔

لیکن کووڈ-19 کے خطرے کے درمیان ان کا انتقال ہوا اور سماجی دوری کے پیش نظر ان کے آخری رسومات میں زیادہ تر ان کے حامی شرکت نہیں کر پائے۔

بینی پرساد ورما عوامی لیڈر ہونے کے ساتھ ایماندار اور محنتی رہنما تھے، اس وجہ سے ان پر بی جے پی اور کانگریس دونوں کی نظریں رہتی تھیں۔ دونوں ہی پارٹیاں اپنی طاقت کے لئے چاہتے تھے کہ بینی ان کی پارٹی میں آ جائیں۔

کانگریس میں یہ کوشش راجیو گاندھی کے وقت سے جاری تھیں، لیکن جب ملائم سنگھ یادو سے ان کے رشتے بگڑے تو وہ کانگریس میں چلے گئے۔ یہاں رہتے ہوئے انہوں اپنی محنت اور کام سے راہل اور سونیا سے وہ قربت بنا لی تھی کہ پرانے کانگریسی ان کے خلاف منصوبہ بندی تیار کرنے لگے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.