علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اس وقت نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں ایک باوقار تعلیمی ادارہ ہے، جس کی بنیاد محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی شکل میں ملک کے عظیم ماہر تعلیم اور سماجی مصلح سرسید احمد خان نے 8 جنوری 1877 میں رکھی تھی۔
1920 میں برطانوی حکومت کی منظوری کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔ صد سالہ تقریبات کے موقع پر سر سید ہاؤس میں سر سید کے صاحبزادے جسٹس سید محمود کی زوجہ بیگم مشرف جہاں کے نام سے بنا روز گارڈن کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنی زوجہ ڈاکٹر حمیدہ طارق کے ساتھ کیا۔
اطلاع کے مطابق روز گارڈن میں 48 مختلف اقسام کے گلاب لگائے جائیں گے۔ پروفیسر طارق منصور کی زوجہ ڈاکٹر حمیدہ طارق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہاں پر موجود زمین خالی اور بنجر نظر آتی تھی۔ اب یہاں مختلف گلاب لگا دیے گئے ہیں۔ ظاہر ہے گلاب ایک ایسی چیز ہے جس کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور اچھا محسوس ہوتا ہے۔
حمیدہ طارق نے مزید کہا کہ آج کل گارڈن کہاں دیکھنے کو ملتے ہیں دہلی میں ہی کچھ گارڈن ہے۔ یہاں پر ابھی مختلف اقسام کے گلاب لگائے گئے ہیں، ظاہر ہے اگلے سال یہاں پر اور گلاب اور روز گارڈن اور بھی اچھا نظر آئے گا۔
مزید پڑھیں:
بریلی کی نسرین جاوید خدمت خلق کی نایاب مثال
سرسید احمد خان کے صاحبزادے جسٹس سید محمود کی زوجہ مشرف جہاں بیگم کافی وقت تک موجودہ سر سید ہاؤس میں رہی اور آپ کی واحد قبر ہے جو سرسید ہاؤس میں موجود ہیں جس کی وجہ سے گلاب کے باغ کا نام آپ کے نام پر منسوب کیا گیا۔