ETV Bharat / state

نوئڈا: ہاٹ اسپاٹ سیل سے قبل دوکانوں پر بھیڑ - coronavirus in utter pradesh

کووڈ -19 کے بڑھتے معاملات کے پیش نطر اتر پردیش کی حکومت نے ریاست کے 15 اضلاع میں ہاٹ سپاٹ سیل کر دیا ہے۔ وہیں خبر موصول ہونے کے بعد لوگوں میں افرا تفری ہو گئی اور لوگ گھروں سے نکل کر دکانوں کی طرف بھاگے تاکہ جلد خوردنی اشیاء خرید سکیں۔

ہاٹ اسپاٹ سیل سے قبل دوکانوں پر بھیڑ
ہاٹ اسپاٹ سیل سے قبل دوکانوں پر بھیڑ
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 10:51 PM IST

کووڈ 19 کے بڑھتے معاملات کے پیش نطر اتر پردیش کی حکومت نے ریاست کے 15 اضلاع میں ہاٹ سپاٹ سیل کر دیا ہے۔ ہاٹ سپاٹ سیل کئے جانے کی خبر جیسے ہی لوگوں تک پہنچی لوگ گھروں سے نکل کر آس پاس کی دکانوں پر خوردنی اشیا خریدنے کے لیے جمع ہو گئے۔

اس دوران نوئیڈا کے ہر بازار میں سیکڑوں لوگ قطاربند ہو کر سامان خریدتے نظر آئے۔ وہیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگ افواہ پر توجہ نہ دیں۔ تمام سامان سب کو آسانی سے مہیا ہوگا۔

کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے گوتم بدھ نگر ضلع میں نشان دہی کئے گئے 12 ہاٹ اسپاٹ کو سیل کر دیا ہے۔ ان جگہوں پر میڈیکل اور پولیس ٹیم کے علاوہ کوئی نہیں جا سکے گا۔

پولیس انتظامیہ کی جانب سے 12 بجے رات کو ہاٹ سپاٹ سیل کئے جانے کے اعلان کے بعد ہی دکانوں پر بھیڑ جمع ہو گئی۔

پولیس انتظامیہ کے اعلی افسر نرنیندر بھوشن کا ہاٹ سپاٹ سیل کئے جانے کے تعلق سے کہنا ہے کہ لوگوں کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ضلع میں محض 12 مقامات کو سیل کیا گیا ہے، جہاں لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر نافظ کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے لوگوں نے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.