ETV Bharat / state

نوئیڈا: وزیر اعظم کا جعلی پرسنل سکریٹری بننا مہنگا پڑا

نوئیڈا پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے وزیراعظم نریندر مودی کا پرسنل سکریٹری بن کر ایک نیوز چینل ایڈیٹر ان چیف کو فون کرکے نوکری کی سفارش کی۔

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 12:33 PM IST

It was costly  become a fake personal secretary_vis_up_noida_upur10010
وزیر اعظم کا جعلی پرسنل سکریٹری بننا مہنگا پڑا

ایک نیوز چینل کے ایڈیٹر ان چیف سے وزیر اعظم نریندر مودی کا پرسنل سکریٹری بن کر نوکری کی سفارش کرنا ایک شخص کو بہت مہنگا پڑا۔ ایڈیٹر کی شکایت پر نوئیڈا کے کوتوالی سیکٹر 20 کی پولیس نے ملزم بھرت ورما کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

دیکھیں ویڈیو
نوئیڈا زون کے ڈی سی پی راجیش ایس نے کہا کہ زی نیوز کے چیف ایڈیٹر سدھیر چودھری کو ایک شخص نے فون کیا اور بتایا کہ وہ وزیر اعظم آفس سے بات کر رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے نجی سکریٹری وویک کمار بول رہے ہیں۔ گفتگو کے دوران زی نیوز میں بھرت ورما کی نوکری کی سفارش کرتے ہوئے، انہوں نے سدھیر چودھری سے کہا کہ بھرت آکر آپ سے ملاقات کرے گا، آپ اسے اپنے چینل میں نوکری دے دیجیے۔اس کے بعد سدھیر چودھری کو ایک اور فون آیا جس میں کالر نے وزیر اعظم کے نجی سیکرٹری ویوک کمار کا پرسنل معاون ابھیجیت بتاتے ہوئے بھرت ورما کی نوکری کے لئے دوبارہ سفارش کی۔ ملزم کی پہلی کال 18 جون کو آئی تھی۔ اس کے بعد ملزم نے 18 جون اور 22 جون کے درمیان کئی ایس ایم ایس، واٹس ایپ چیٹس اور واٹس ایپ پر وائس کالز کے ذریعے سدھیر چودھری کو نوکری کی سفارش کی۔اس دوران سدھیر چودھری نے بھرت ورما کو فون کیا اور ان سے انٹرویو لیا۔ سدھیر چودھری نے شک کی بنا پر کوتوالی سیکٹر 20 پولیس میں شکایت کی۔ تحقیقات کے دوران ملزم بھرت ورما کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔مزید پڑھیں: مرادآباد: جعلی نوٹوں کے ساتھ پانچ افراد گرفتار

ڈی سی پی راجیش ایس نے بتایا کہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے ملزم بھرت ورما نے وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعظم کے پرسنل سکریٹری وویک کمار کی تصویر ٹویٹر سے نکالی تھی اور اپنے واٹس ایپ کی ڈی پی پر لگا دی تھی تاکہ ہر ایک کو یقین ہوکہ وہ اصلی پرسنل سیکرٹری ہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.