ETV Bharat / state

Mandatory to keep Beard In Darul Uloom: دارالعلوم دیو بند میں داڑھی لازمی قراردی گئی - دارلعلوم دیو بند داڑھی معاملہ

انتظامیہ نے ایک نوٹس چسپاں کیا ہے۔ جس میں طلباء کی داڑھی منڈوانے پرسخت سزا تجویز کی گئی ہے۔ نوٹس میں واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کوئی طالب علم داڑھی کٹوائے گا تو اس کے خلاف براہ راست اخراج کی کارروائی کی جائے گی۔ اسی مہینے میں داڑھی کٹوانے کے معاملے میں چار طلبہ پر کی گئی کارروائی کے بارے میں بھی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس میں معلومات دی گئی ہے۔ Mandatory keep Beard In DarulUloom

دارلعلوم دیو بند میں داڑھی لازمی قراردی گئی

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 5:40 PM IST

سہارنپور:مشہور اسلامی تعلیمی ادارےہ دارالعلوم میں انتظامیہ نے تمام طلبہ کے لیے داڑھی رکھنا لازمی قرار دیا ہے۔ اور داڑھی کٹوانے والے چار طالب علموں کو نکال دیا گیا۔ دارالعلوم کے اس اقدام سے مدرسے کے طلبہ میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بڑے اعلان کے بعد دارالعلوم ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے۔

دارلعلوم دیو بند میں داڑھی لازمی قراردی گئی
دارلعلوم دیو بند میں داڑھی لازمی قراردی گئی

انتظامیہ نے ایک نوٹس چسپاں کیا ہے جس میں طلباء کی داڑھی منڈوانے پر سخت سزا تجویز کی گئی ہے۔نوٹس میں واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کوئی طالب علم داڑھی کٹوائے گا تو اس کے خلاف براہ راست اخراج کی کارروائی کی جائے گی۔ اسی مہینے میں داڑھی کٹوانے کے معاملے میں چار طلبہ پر کی گئی کارروائی کے بارے میں بھی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس میں معلومات دی گئی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ مشہور اسلامی تعلیمی ادارے دارالعلوم میں نہ صرف دنیا بھر کے مسلمان طلباء اسلامی تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں، بلکہ دارالعلوم کا فیصلہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دارالعلوم دیوبند کو فتووں کا شہر کہا جاتا ہے۔علمائے کرام نے طلبہ کے لیے داڑھی رکھنا لازمی قرار دیا ہے۔ اس کے لیے ایک مناسب نوٹس چسپاں کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Prophet Muhammad Remarks Row: توہین مذاہب کو لے کر سخت قانون سازی کی ضرورت، دارلعلوم دیو بند

محکمہ تعلیم کے انچارج مولانا حسین احمد ہریدواری کی جانب سے چسپاں کیے گئے نوٹس میں طلبہ کو نظم و ضبط پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ خاص طور پر داڑھی کٹوانے والے طلبہ کو سخت تنبیہ کی گئی۔ نوٹس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر کوئی پرانا طالب علم داڑھی کٹوائے گا تو اس کے خلاف براہ راست اخراج کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ نے طلباء کو داڑھی کاٹنے کے معاملے پر اپنے سخت موقف سے بھی آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ تقریباً 15 روز قبل دورہ حدیث کے چار طلبہ کو داڑھی کاٹنے پر نکال دیا گیا تھا۔ چاروں طلبہ نے معافی بھی مانگی لیکن محکمہ تعلیم نے اسے قبول نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.